کروناکیخلاف جنگ،ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس کی خدمات لائق تحسین، مینا احسان لغاری،اویس دریشک کا ڈیرہ میں تقریب سے خطاب
ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر ) ڈاکٹرز او رنرسزپیرا میڈیکس و دیگر فرنٹ لائن ورکز ہمارے سولجر ہیں قوم کو وباء سے بچانے کیلئے گرا ں قدر خدمات انجام دی گئیں آج (بقیہ نمبر54صفحہ7پر)
ہم ان قومی ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں یہ بات سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مینا احسان لغاری اور موجودہ صوبائی اسمبلی پنجاب(راجن پور) کے رکن سردار اویس دریشک کے ساؤ تھ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف سائینس اینڈ ایجوکیشن میں جشن آزادی اور موجودہ ملکی صورتحال کے حوالے سے منعقد کیے گئے ایک پروگرام "SOP's of Covid-19 and Country Situation" میں طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے کہی ڈاکٹر مینا احسان لغاری نے کہاکہ کورونا وائرس کی وباء ابھی ختم نہیں ہوئی عوام کو احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا ہوگاماسک گلوز کا استعمال کرنے کے ساتھ سماجی فاصلوں اور کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرامد کیا جائے گھر میں رہیں محفوظ رہیں کے سلوگن پر عمل کرتے ہوئے کورونا وائرس سے بچا جاسکتا ہے سردار اویس دریشک رکن صوبائی اسمبلی پنجاب(راجن پور) نے بالخصوص تحریک پاکستان میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے والوں اور حالیہ سال میں پھیلنے والے کرونا وائرس سے لڑنے والے ڈاکٹرز او رنرسزپیرا میڈیکس و دیگر فرنٹ لائن ور کرز کی قابل قدر خدمات کے اعتراف میں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور شہدا کی لازوال قربانیوں کو سراہا آخر میں پرنسپل ساؤ تھ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف سائینس اینڈ ایجوکیشن ڈاکٹر محمد امین الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈی جی خان کے ذائرین کے کورنٹائن سنٹر سے لیکر ہسپتال کے ICUوارڈ تک ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف نے دن رات جان کی پرواہ کیے بغیر کورونا کا سامنا کیا اور شہادتیں پیش کیں کورونا میں دن رات ہسپتال میں ڈیوٹیاں سر انجام دی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر خالد مسعود قیصرانی، ڈاکٹر جاوید اقبال باجوانی اوردیگر شہید ہوئے اور کئی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کورنا سے متاثر ہوکر زیر علاج بھی رہے ہم آج کے دن ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں تقریب میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کا 73ویں یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا بھی کرائی تقریب کے آخر میں ایک آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیااس موقع پر کنٹرولر امتحانات صدام امین، ہیڈ آف انگلش ڈیپارٹمنٹ حفیظ اللہ لاشاری،ہیڈ آف ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نعمان حفیظ، ڈپٹی کنٹرولر امتحانات مِس کوثر، ایڈمن آفیسر عبدالحمید اور مخصوص طالبعلم موجود تھے۔
خطاب