رحیم یارخان:چوری کی8وارداتوں   میں لاکھوں روپے کا سامان غائب

  رحیم یارخان:چوری کی8وارداتوں   میں لاکھوں روپے کا سامان غائب

  

 رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) چوری کی 8 وارداتوں میں ملزمان نقدی(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

‘ طلائی زیورات‘ موٹر سائیکل‘ مویشی‘ سامان کریانہ اور پیٹر انجن چرا کر فرا ر ہوگئے۔تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات بیٹ بھٹو کے رہائشی محمد رفیق کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان غلام شبیر وغیرہ نے 11 لاکھ 89 ہزار روپے کی نقدی طلائی زیورات اور دیگر سامان چرا لیا‘ دوسری واردات موضع گھنیر کے عامر سیف کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 75 ہزار 300 روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ تیسری واردات احسان پور کے رہائشی سخاوت حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 25 ہزار روپے کی نقدی اور سامان کریانہ چرا لیا‘ چوتھی واردات چک 11 کے رہائشی نذیر حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں 6 ملزمان محمد ندیم وغیرہ نے 3 لاکھ روپے مالیت کے مویشی چرا لیے‘ پانچویں واردات ڈنڈن اوٹ کے رہائشی عبدالرشید کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان محمد آصف وغیرہ نے 1 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے‘ چھٹی واردات بیٹ بھٹو کے رہائشی محمد رفیق کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان محمد عمیر وغیرہ نے 1 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے‘ ساتویں واردات بختیار مہا کے رہائشی جلیل احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان محمد آصف وغیرہ نے 1 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے جبکہ آٹھویں واردات لعل گڑھ کے رہائشی صغیر احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 75 ہزار روپے مالیت کا پیٹر انجن چرا لیا اور فرار ہوگئے‘ مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

غائب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -