جعلی کوٹیشن ورک کے نام پر فرضی ادائیگیاں  سابق چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن  ملتان دوبارہ پرانی سیٹ پر تعینات

  جعلی کوٹیشن ورک کے نام پر فرضی ادائیگیاں  سابق چیف آفیسر میونسپل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( وقا ئع نگار)  اینٹی کرپشن ملتان کے مقدمہ میں  ملزم سابق چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن دو سال بعد اسی پوسٹ پر دوبارہ تعینات ہوگئے ہیں۔جس ہر کسی حکومتی(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)
 ادارے نے سوال نہیں اٹھایا۔واضح رہے اینٹی کرپشن ملتان نے سابق میئر نویدالحق ارائیں اور سابق  چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن  کے خلاف جعلی کوٹیشن ورک کے نام پر جعلی و فرضی ادائیگیاں ظاہر کرتے ہوئے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے جبکہ کوٹیشن ورک اپنی منظور نظر فرموں کو دے کر کثیر کمیشن حاصل  کرنے پر مقدمہ درج کیا تھا۔ سابق چیف میونسپل کارپویرشین نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے اپنی تعیناتی دوبارہ ملتان کروالی ہے  کروالی ہے۔جبکہ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق   سابق میونسپل کارپوریشن کو اب تک کوئی کلین چٹ دے نہیں دی گئی اور  تحقیقات جاری ہے۔
تعینات