شادی کی خواہش پوری نہ ہونے پر  پولیو سے متاثرہ نوجوان کی خودکشی

  شادی کی خواہش پوری نہ ہونے پر  پولیو سے متاثرہ نوجوان کی خودکشی

  

ملتان ( وقا ئع نگار)  پولیو کے مرض میں مبتلا نوجوان شادی کی خواہش پوری نہ ہونے پر پھندے پر جھول گیا۔(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

افسوسناک واقعہ ملتان کی تحصیل جلالپور میں پیش آیا۔ملتان کی تحصیل جلالپور کا رہائشی محمد صابر  جو کہ پولیو کے مرض میں مبتلا تھا۔پچھلے کئی روز سے اپنے اہل خانہ  سے اپنی شادی کروانے کا کہہ رہا تھا۔محمد صابر کے بھائی کے مطابق اس نے  اینٹوں والی بھٹی میں گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔پولیس نے قانونی کاروائی کے بعد  لاش ورثاء  کے حوالے کردی۔

خودکشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -