تعمیراتی کام مکمل، ہیڈ پنجند3سال بعد ہیوی ٹریفک کیلئے اوپن
مظفرگڑھ(نامہ نگار) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے ہیڈ پنجند تین سال کی مسلسل کنسٹرکشن مکمل ہونے پر ہیوی ٹریفک کے لیے اسے کھول دیا گیا۔ جس سے کاروباری حضرات ٹرانسپورٹرز اور پیٹرول پمپ مالکان،ہوٹل مالکان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی,ہیڈ پنجند علی پور کھولنے پر ٹرانسپورٹرز، ڈرائیورز ہوٹل مالکان، پٹرول پمپس مالکان اور آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ یونین جنوبی (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
پنجاب کے نمائندوں نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی سے جنوبی پنجاب اور کے پی کے اسلام آباد سامان کی ترسیل گڈز ٹرالرز کے زریعے آسان ہوگئی ہے کیونکہ پہلے ٹرانسپورٹرز کو ہیڈ پنجند بند ہونے کی وجہ سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا کہ ہیڈ پنجند بند ہونے سے سب سے زیادہ متاثر بس ٹرانسپورٹرز ہوئے ہیں۔ ہیڈ پنجند علی پور کھلنے سے بس ٹرانسپورٹرز کو سب سے زیادہ خوشی ہوئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ تین سال سے ہیڈ پنجند بند ہونے کی وجہ پیٹرول پمپ مالکان کا کاروبار بالکل ختم ہوگیا تھا۔ ہیڈ پنجند بند ہونے پر ہوٹل مینجمنٹ بالکل ختم ہوگئی تھی اب ہیڈ پنجند کھلا ہے تو ہمارا روزگار چلنے کے روشن امکان ہوگیے ہیں۔ پنجاب حکومت کی طرف سے تین سال بعد کنسٹرکشن کا کام مکمل کرنے پر ہیڈ پنجند کھولنے پر شکریہ ادا کرتے ھیں لیکن وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے درخواست کرتے ہیں کہ مظفر گڑھ تا علی پور کو دورویہ کیا جائے کونکہ مطفر گڑھ تا علی پور روڈ ہیوی ٹریفک کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا سنگل ہونے سے آئے روز حادثات معمول بن گئے ہیں اور جگہ جگہ سے روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے ٹرانسپورٹر کی کروڑوں روپے کی مشینری تباہ ہوجاتی ہے, ان کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سے پر امید ہیں کہ جلد دورویہ سڑک تعمیر کی جائے گی۔
اوپن