پاکستان کو آگے لیجانیکی حکومتی کوششیں رنگ لارہی ہیں،فخرامام

    پاکستان کو آگے لیجانیکی حکومتی کوششیں رنگ لارہی ہیں،فخرامام

  

    کبیروالا(تحصیل رپورٹر)ملکی ترقی اور معاشی خوشحالی اہم اہداف ہیں،زراعت کو ترقی دے کر ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں،پاکستان کو آگے لے جانے کی ”حکومتی کاوشیں“ رنگ لارہی ہیں،ماضی کی غلطیوں اور کوتاہیوں کے ازالے کیلئے تعمیری سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کی پالیسی اپنا نے کی ضرورت ہے،وفاقی وزیر قومی غذا ئی تحفظ و تحقیق سید فخرامام نے سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک محمد یوسف بھٹی کے صاحبزادے مدثر یوسف بھٹی(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

 شہید کی وفات پر فاتحہ خوانی کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں کہا کہ حکومت نے سرکاری شعبے میں 66 لاکھ ٹن گندم خریداری کی گئی، پچھلے سال کی نسبت اس سال 26 لاکھ ٹن زیادہ گندم خریدی ہے جبکہ گندم خریداری کا ہدف 27 ملین ٹن تھا،، زراعت پر توجہ مرکوز کرنے کا وقت آگیا، ہم سے زراعت میں بہت سے ممالک آگے چلے گئے ہیں، قیام پاکستان کے وقت زراعت کی جی ڈی پی 50فیصد تھی اور اب یہ صرف19فیصد رہ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کاٹن میں وائرس آیا تو اس نے بہت نقصان پہنچایا،ہماری کوشش ہے کہ کاٹن کے لیے چین زرعی ٹیکنالوجی فراہم کرے۔ اب بھی کپاس کی پیدوار پاکستان کو معاشی بحران سے نکال سکتی ہے، وزارت کپاس کی پیداوار کو منافع بخش کاروبار بنانے کے لئے کام کر رہی ہے۔اس موقع پرحاجی محمد نواز بھٹی،حاجی محمد ارشد سنگا،راؤ عمران مانی،جاوید خان پڑھیار،ناصر محمود گکھڑ،ظفر بھٹی، مزمل یوسف بھٹی،طلحہ یوسف بھٹی،ملک حق نواز لپرا،بھی موجود تھے۔

فخرامام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -