حکومت مہنگائی کا جن قابو کرنیکی بھرپور کوشش کررہی ہے، حسین جہانیاں گردیزی

   حکومت مہنگائی کا جن قابو کرنیکی بھرپور کوشش کررہی ہے، حسین جہانیاں گردیزی

  

 اڈا کوٹ بہادر+اڈا جھلار مدینہ+نواں شہر سیداں (نمائندگان پاکستان)   بلدیا تی انتخابا ت حقیقی عوامی نمائندوں کے انتخاب کا ذریعہ ثابت ہوں گے، بلدیا تی حلقہ بند یوں کے کام میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے، تاجروں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا، حکو متی (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

اقداما ت کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، مہنگائی پر قابو پانے کے لئے ٹھو س اقداما ت اٹھائے گئے ہیں، پنجاب حکو مت عام آدمی کے معیار زند گی کو بہتر بنانے کے لئے ٹھوس اقداما ت اٹھا رہی ہے، پی ٹی آئی حکومت عوام سے کئے وعدے پورے کر ے گی، ان خیالا ت کا اظہار صوبائی وزیر میاں حسین جہا نیاں گردیزی نے گزشتہ روز سر پرست مر کزی انجمن تاجران حاجی محمد ارشد سنگا سے ملاقا ت کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ حکو مت پنجاب نے صو بہ سے پسماند گی کے خاتمے کے لئے موثر پلان تیار کررکھا ہے جس پر مرحلہ وار عمل کر کے پنجاب کے پسماندہ ترین علاقوں میں ترقی کا نیا سفر شروع ہو جائیگا، انہوں نے کہا کی جنو بی پنجاب کے احساس محرو می کے خاتمے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خصوصی دلچسپی لیتے ہو ئے ترقیاتی منصوبہ جات کے لئے مزیدخطیر رقم مختص کردی ہے،انہوں نے کہ تاجروں کومعاشی طور پر مظبوط کر نے کے لئے موثر اقتصادی پالیسی تیار کی گئی تاکہ ملکی ترقی کی ضامن تاجربرادری کوتجارتی سہو لیات فراہم کی جاسکیں، انہوں نے معیشت کو بہتر بنانے اور لوٹی دولت واپس لانے کے لئے بے رحمانہ احتساب کے اس عمل کو مسلسل جاری رکھاجائیگا تاکہ مستقبل میں کسی بھی سیاستدان کو قومی خزانہ لوٹنے سے قبل ہزار با ر سوچنا پڑے گا۔

حسین جہانیاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -