ڈیرہ:چیمبر آف کامرس کے سینئر  رکن محمد علی شیخ کی اہلیہ انتقال کرگئیں  نماز جنازہ ادا، کل قرآن خوانی

  ڈیرہ:چیمبر آف کامرس کے سینئر  رکن محمد علی شیخ کی اہلیہ انتقال کرگئیں  نماز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) ڈیرہ غازیخان چیمبر آف کامرس اینڈ(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
 انڈسٹری کے سینئر رکن اور مرکزی انجمن تاجران ڈیرہ غازیخان سرپرست اعلیٰ اور پنجاب بیت المال کے سابق ضلعی چیئرمیں الحاج محمد علی شیخ کی زوجہ محترمہ بقضائے الہی انتقال فرما گئیں ان کی نماز جنازہ گھنٹہ گھر گول باغ میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں سابق ایم پی سید عبدالعلیم شاہ، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی،چیمبر کے صدر سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ، سابق صدور خواجہ محمد یونس،خواجہ محمد الیاس، نائب صدر مرزا محمد ظفر اقبال سابق سینئر نائب صدر شیخ محمد طارق اسماعیل قریشی، سابق نائب صدر مرزا محمد آصف اقبال، چیمبر کے ایگزیکٹو ممبران شیخ محمد زاہد نظام، جاوید اسحق خان مستوئی،  سردار شہباز علی خان نصوحہ، شیخ آصف رزاق، شیخ محمد طاہر معراج، شمشاد احمد، مرزا محمد اقبال، چیمبرکے سیکریٹری جنرل محمد مجاہد ملک، مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی صدر شیخ محمد نقیب، سٹی صدر سردار جان عالم خان لغاری، رانا حاجی نذیر احمد، فردوس حمید خان، ممبر مرکزی مجلسِ شوریٰ وعاملہ شیخ عثمان فاروق،شیخ محمد صادق، عبدالمنان، شیخ شاہد محمود، شیخ طاہر محمود، ملک محبوب ثاقب، محمد سرور صدیقی، عبدالقیوم، محمد خان ہوتانی،پریس کلب ڈیرہ غازیخان کے صدر سجاد احمد چنوں، قاری جمال عبدالناصرکے علاوہ چیمبر کے ممبران،تاجران، وکلا صحافی،شہر کے معززین، سیاسی و سماجی، سرکاری افیسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کے قرآن خوانی کل مورخہ 19اگست بروز بدھ بلاک کے کی نوری جامع مسجد صبح 7بجے ادا کی جائے گی۔ 
قرآن  خوانی