بڑی مقدار میں جعلی پتی ودودھ‘ملاوٹی مصالحے‘گھی اورمکھن برآمد

   بڑی مقدار میں جعلی پتی ودودھ‘ملاوٹی مصالحے‘گھی اورمکھن برآمد

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)جنوبی پنجاب میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں‘ دیسی گھی پروڈکشن یونٹ سمیت 19فوڈ پوائنٹس سربمہر‘بڑی مقدار میں جعلی پتی ودودھ‘ملاوٹی مصالحے گھی اورمکھن برآمد‘متعدد فوڈ پوائنٹس کو جرمانے کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کارروائیاں کرتے ہوئے ملتان میں واقع شوکت سوڈاواٹر،لودھراں میں زاہد سوڈاواٹر،رفیق سوڈاواٹر(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

،ڈی جی خان میں واقع سپلیش واٹر اور بہاولنگر میں واقع نہال سوڈا واٹر کو استعمال شدہ برانڈڈ بوتلوں کا دوبارہ استعمال کرنے،ناقابل سراغ،زائدالمعیاد اجزاء کا استعمال کرنے،تیارشدہ مصنوعات پر لیبلنگ نہ کرنے اور صفائی کی ابتر صورتحال پر سوڈا واٹر فیکٹریز کو سیل کیا۔اس کے علاوہ ملتان میں بسم اللہ پان شاپ،شیخ فیصل پان شاپ اینڈ کولڈ کارنر،بسم اللہ ڈرنک کارنر،محمد ڈرنک کارنر،رانا ڈرنک کارنراور اختر جنرل سٹور،مظفرگڑھ میں میاں فیصل ڈرنک کارنر اور بہاولپور میں عرفان پان شاپ کو زائدالمعیاد،ناقابل سراغ اشیاء  اور ممنوعہ گٹکے کی فروخت کرنے پرپان شاپس اور ڈرنک کارنرز کو سیل کیا گیا۔راجن پور میں واقع ایم احمد کریانہ سٹور،فاروق کریانہ سٹور، لیہ میں واقع اصغر کریانہ سٹور کو دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے،ناقابل سراغ مصالحہ جات فروخت کرنے، لائسنس فیس ادا نہ کرنے اور صفائی کی ناقص صورتحال پر کریانہ سٹورز کو سیل کیاگیا۔اسی طرح بہاولپور میں واقع القمر سوئیٹس اور بہاولنگر میں واقع سپردیوان سوئیٹس بیکرز اینڈ دودھ دہی شاپ کو خوراک کی زمینی سطح پر سٹوریج کرنے،پروڈکشن ایریا میں سگریٹ کا استعمال کرنے،ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر سوئیٹس اینڈبیکرز کو سیل کیا گیا۔مزید کارروائی کے دوران وہاڑی میں واقع دیسی گھی پروڈکشن ہونٹ کو دیسی گھی میں وٹامن اے اور ای کی کمی ہونے اور گھی میں غذائی کمی پائے جانے پر سربمہر کیا گیا۔دوران کاروائی 15کلو غیر معیاری گھی برآمد کیا گیا۔علاوہ ازیں لودھراں میں زائمہ بی کچن سوئیٹس اینڈ بیکرز کو آلودہ جگہ پر خوراک سٹور کرنے،گندا واشنگ ایریا ہونے اور پروڈکشن ایریا میں   تمباکو نوشی کرنے پر 15ہزار جبکہ ڈی جی خان میں نور آئس فیکٹری کو ورکرز کا نامکمل میڈیکل ریکارڈ ہونے،پانی کے لیے زنگ آلود پائپ کا استعمال کرنے اور ناقص ذاتی صفائی ہونے پر 10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔مزید براں ملتان میں 140، ساہیوال میں 69، بہاولپور میں 75اور ڈیرہ غازی خان میں  124فوڈ پوائنٹس کو صفائی و دیگر معاملات بہتر کرنے کیلئے وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔جبکہ ملتان میں 26، ساہیوال میں، بہاولپور میں  6اور ڈی جی خان میں 13 فوڈ پوائنٹس کو 344,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -