شہریوں کو جلد بااختیار جنوبی پنجاب صوبے  کا تحفہ دیں گے:باسط سلطان بخاری

شہریوں کو جلد بااختیار جنوبی پنجاب صوبے  کا تحفہ دیں گے:باسط سلطان بخاری

  

چوک پرمٹ (نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک کہ حکومت نے جنوبی پنجاب کی عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔ پنجاب کے 16 محکموں کے سیکریٹریز اور افسران(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

 اب مکمل اختیارات کے ساتھ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں بیٹھیں گے۔   ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپاس بھی چیف سیکرٹری کی تمام پاورز ہوں گی۔ ان تمام محکمہ جات کے جنوبی پنجاب کی حد تک کے تمام معاملات حل ہوں گئے اور انشااللہ جلد بااختیار جنوبی پنجاب صوبے کا تحفہ دیں گئے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی مخدوم سید باسط سلطان بخاری نے شہر سلطان میں سابق چیرمین میونسپل کمیٹی حاجی محبوب الحسن سیال ملک خالد سیال ایکسین واپڈا کے بھائی ڈاکٹر عدنان سیال کی روڈ ایکسیڈنٹ میں وفات پر فاتحہ خوانی اور اظہار تعزیت کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے لیے صوبائی حکومت نے جنوبی پنجاب کے لیے 35فی صد بجٹ مختص کردیا ہے جو صرف اور جنوبی پنجاب کی ترقی و تعمیر کے لیے استعمال ہوگا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ قاتل روڈ مظفر گڑھ تا علی پور کو دورویہ کرنے لیے اس بجٹ میں شامل کرنا تھا لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے مرکز اور صوبہ کا تمام بجٹ متاثر ہوا ہے نئے بجٹ 2021 میں علی پور تا مظفر گڑھ روڈ کو دورویہ کرنے کے لیے فنڈز رکھے جائیں گئے انہوں نے مزید کہا کہ این اے 185 میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے انشاء اللہ بلدیاتی الیکشن بخاری گروپ اپنی کارکردگی پر جیتے گا علاوہ ازیں رکن قومی اسمبلی مخدوم سید باسط سلطان بخاری نے کلروالی میں سابق چیرمین میاں ابوزر غفاری کے بھتیجے اور حاجی رانا خالد کی بھابھی کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق چیرمین سید ظفر عباس بخاری سابق چیرمین ملک عابد محمود آرائیں سابق وائس چیرمین میونسپل کمیٹی شاہد بھٹی حاجی رانا اکرم رانا صلاح الدین ملک بشیر سیال رانا دلشاد احمد ملک صفدر آتش ایڈووکیٹ رانا ذوالفقار علی ڈاکٹر شیخ اکمل خالد محمود قریشی  حاجی ریاض کھلنگ ناظم خان سکھانی حاجی اکبر بلوچ حاجی اقبال بلوچ بھی موجود تھے۔

باسط سلطان بخاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -