آٹا سپلائی میں ہیراپھیری، فلور ملز  پر چھاپہ،کوٹہ معطل، بھاری جرمانہ

  آٹا سپلائی میں ہیراپھیری، فلور ملز  پر چھاپہ،کوٹہ معطل، بھاری جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کرم پور (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وہاڑی چوہدری خالد  نے آٹا سپلائی میں ہیرا پھیری کرنے پر فلور ملز پر چھاپہ مارکرگندم سپلائی کا کوٹہ معطل  کرکے2لاکھ 35ہزار روپے جر مانہ جس پر چند فلور ز ملز کی ہڑتال۔تفصیل کے مطابق طاہر فلورز ملز نے ضلعی محکمہ خوراک سے ملنے والی گندم لے کر آٹا تیا کر کرکے مختلف جگہوں پر بلیک میں فروخت کردیا۔فرضی سیل پوائنٹ شو کر(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
کے آٹا کی سپلائی ظاہر کر دی۔ڈی ایف سی نے مختلف رپورٹس پر چھاپہ مارا تو بے ظابطگیاں ثابت ہوئی جس پر گندم کا کوٹہ معطل کرکے 2لاکھ 35ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔اس فلور ملز کی حمایت میں چند اور فلورز ملز نے ہڑتال کر دی۔ڈی ایف سی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ضلع کی مختلف 5فلور ملز کو گندم کا سارا کوٹہ دے کر ضلع بھر میں آٹا کی سپلائی وافر مقدار میں جاری کروا دی۔ڈی ایف سی چوہدری محمد خالد نے بتایا کہ ضلع بھرمیں آٹا وافر مقدار میں موجود ہے۔کہیں بھی قلت پیدا نہ ہونے جائے گی۔
جرمانہ