چوہدری مشتاق انجمن آڑھتیان غلہ  منڈی کے بلامقابلہ صدر منتخب، ساتھیوں  کی مبارکباد، تعاون کی یقین دہانی

  چوہدری مشتاق انجمن آڑھتیان غلہ  منڈی کے بلامقابلہ صدر منتخب، ساتھیوں  کی ...

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)چوہدری محمدمشتاق گجرتیسری بارانجمن آڑھتیان غلہ منڈی کے بلامقابلہ صدرمنتخب ہوگئے غلہ منڈی کے آڑھتیوں کابھرپوراجلاس مقامی ہوٹل میں منعقدہوااجلاس میں غلہ(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

 منڈی کے مسائل سے متعلق تفصیلی بحث کی گئی جبکہ اجلاس کے شرکائنے چوہدری محمدمشتاق گجراوردیگرعہدیداران کی گذشتہ سالوں کی کارکردگی پر بھرپوراطمینان اوراعتمادکااظہارکیااس موقع پرچیئرمین الیکشن کمیشن ملک اللہ دتہ ٹاوری،ممبران چوہدری نعیم حسین سندھو اورچوہدری محمدسلیم گجرنے غلہ منڈی کے آڑھتیوں سے الیکشن سے متعلق رائے لی توتمام آڑھتیوں نے بغیرکسی اختلاف کے چوہدری محمدمشتاق گجرکی قیادت کوبرقراررکھنے کی قراردادمنظورکرلی جس پرکسی ایک آڑھتی نے بھی اختلاف نہیں کیاجس پرچیئرمین الیکشن کمیشن ملک اللہ دتہ ٹاوری نے ممبران کے ہمراہ چوہدری محمدمشتاق گجرکی بلامقابلہ کامیابی کااعلان کردیاجبکہ اس موقع پردیگرعہدیداران کیلئے سرپرست اعلی چوہدری اشفاق حسین ہنجرا،چیئرمین راناعمران الحق،سینئرنائب صدرچوہدری اہلکار،جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرؤف جبکہ سیدامتیازحسین شاہ کوفنانس سیکرٹری منتخب کرلیاگیاکامیابی کے بعداجلاس کے شرکائسے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدرچوہدری محمدمشتاق گجرنے تمام آڑھتیوں کاشکریہ اداکیااورکہاکہ سابقہ ادوارکی طرح غلہ منڈی اور آڑھتیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے اوراپنی آڑھتی برادری کیلئے ان کے دروازے بلاتفریق چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے اس موقع پرلیاقت علی بھٹی،محمدرفیق بھٹہ،حاجی شاہ دین،شیخ کامران،رانااشتیاق،رانامحمدانور،راؤخلیق الرحمان،رانامحمداسلم،چوہدری شفیق گجر،بابارفیق رندھاوا،چوہدری محمدطارق،انجیئرخالدمحمودسمیت تمام آڑھتیوں نے منتخب ہونے پرانہیں مبارک بادپیش کی اجلاس میں غلہ منڈی کے آڑھتیوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کرکے نومنتخب عہدیداران کواپنی مکمل حمایت کایقین دلایا۔

یقین دہانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -