محرم الحرام:اسسٹنٹ کمشنر راجن پور فوکل پرسن مقرر، کنٹرول روم24گھنٹے فعال رکھنے کا فیصلہ
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سدھو کو محرم الحرام کے حوالے سے فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے۔(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق یکم محرم الحرام سے 11محرم الحرام تک ضلعی اور تحصیل سطح پر کنٹرول روم فعال کر دئے جائیں گے۔ضلعی سطح پر 0604920029پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔اس سلسلے میں مختلف افسران و اہلکاران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔سول ڈیفنس آفیسر طاہر حسین کو کنٹرول روم کا سب انچارج مقرر کیا گیا ہے۔محرم الحرام کے دوران کنٹرول روم 24گھنٹے فعال رہیں گے۔
فیصلہ