ملکی تعمیروترقی میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم، سعد مسعود 

  ملکی تعمیروترقی میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم، سعد مسعود 

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)الیکٹرانک میڈیا رپورٹرر ایسوسی ایشن بہاولپور (ایمرا) کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری کی تقریب کا انعقاد۔مہمان خصوصی مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ڈویژنل صدر و سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 250 چوہدری سعد مسعود،جماعت(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

 اسلامی جنوبی پنجاب کے نائب امیر سید ذیشان اختر،بہاولپور پریس کلب کے صدر نصیر احمد ناصر نے نومنتخب ایمرا کے عہدیداران چیئر مین چوہدری اشرف،صدر محمد عمران بھنڈر،سینئر نائب صدر وجاہت بشیر دھرالہ،نائب صدور حفیظ منصوری،مرتضی نذیر،جنرل سیکرٹری راشد عزیز ہاشمی،فنانس سیکرٹری عثمان بن اظہر،جوائنٹ سیکرٹری رانا ذیشان اقبال،آفس سیکرٹری رضوان اشرف،انفارمیشن سیکرٹری علی ہاشمی،ممبر مجلس عاملہ ساجد ذوہیب،رانا سلیم،احمد پاشا،رانا ایوب،ولی محمد،رانا مرتضی،سہیل چوہدری،زاہد ذوالفقار سے حلف لیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سعد مسعود نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی اور امن و امان قائم کرنے میں میڈیا کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا میڈیا معاشرے کی صورت گری کرتا ہے اسی لیے میڈیا کو کسی بھی ملک کا چوتھا ستون کہا جاتا ہے۔سید ذیشان اختر نے اپنے خطاب میں کہا کہ عہدے دراصل ہمیں ذمہ داری کا احساس دلانے کیلئے ہوتے ہیں جماعت اسلامی ہمیشہ آزادی صحافت کی علمبردار رہی ہے بہاولپور ایک پرامن اور محبتوں کا شہر ہے اور اس محبتوں کے شہر کو پرامن رکھنے میں میڈیا کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔تقریب سے پریس کلب بہاولپور کے صدر نصیر احمد ناصر اور جنرل سیکرٹری ریاض بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ایمرا کا قیام صحافیوں کیلئے ایک اچھا شکون ہوگا اورصحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے پریس کلب اور ایمرا ملکر کام کرینگے۔ صدر محمد عمران بھنڈر نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر صؒاحیتوں کو برؤے کار لایا جائیگا۔ چیئر مین چوہدری اشرف نے اپنے اختتامی خطاب میں کہا کہ ایمرا کا قیام وقت کی اہم ضرورت تھی جس کیلئے اس فورم پر دوستوں کو اکٹھا کیا گیا تاکہ سب دوست مل کر درپیش مسائل کو حل کر سکیں انہوں نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں نومنتخب عہدیداروں کا مہمانان خصوصی کیساتھ گروپ فوٹو لیا گیا۔

سعد مسعود

مزید :

ملتان صفحہ آخر -