تبدیلی سرکار عوام کو ریلیف دینے  میں ناکام، چینی مافیا کی لوٹ مار تیز

  تبدیلی سرکار عوام کو ریلیف دینے  میں ناکام، چینی مافیا کی لوٹ مار تیز

  

راجن پور (تحصیل رپورٹر) لاک ڈوان کی ماری عوام کو تبدیلی حکومت میں ریلف نہ مل سکا حکومتی اعلان کے باوجود چینی(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

 ستر روپے فی کلو فروخت نہ ہوسکی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث عوام کو لوٹنے زخیرہ اندوز مافیا جیت گیا حکومت کی طرف سے چینی ستر روپے فی کلو فروخت نہ ہوسکی آج بھی عوام چینی 95 روپے فی خریدنے پر مجبور ہے جبکہ آٹا ساٹھ روپے فی کلو خریدنے پر مجبور ہے مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے انتظامیہ کی خاموشی کے باعث عوام کو لوٹنے والا مافیا بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہے ہیں چیک اینڈ بیلنس کا موثر نہ ہونے کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہے اور چینی اور آٹا مہنگے داموں پر خریدنے پر مجبور ہیں تبدیلی سرکار کی حکومت میں بھی  غریب عوام   مہنگائی کی زد میں زخیر اندوزوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں راجن پور کی  عوام نے وزیراعظم عمران خان وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

لوٹ مار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -