تعلیم،صحت،انصاف کے نظام کو درست  کئے بغیر ترقی ناممکن، مخدوم احمد عالم انو

  تعلیم،صحت،انصاف کے نظام کو درست  کئے بغیر ترقی ناممکن، مخدوم احمد عالم انو

  

ر

لیاقت پور(نامہ نگار)سابق وزیر مملکت مخدوم سید احمد عالم انور نے کہا ہے کہ دینی و اخلاقی تربیت اور انسانی اوصاف کے (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

جذبوں کو فروغ دے کر بہترین معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے میرٹ اور عدل و انصاف سے محروم سماج کبھی باوقار نہیں کہلاسکتا مقامی ریسٹورنٹ میں لیاقت پور ضلع بناؤ تحریک کے چیئرمین سید شبیر حسین نقوی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد اور عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحصیل لیاقت پور کے مسائل اور مشکلات کے خاتمے کے لیے اسے ضلع کا درجہ دیا جانا ضروری ہے اس مقصد کے لئے ان کے فرزند رکن قومی اسمبلی مخدوم سید مبین احمد اور پی ٹی آئی کے ارکان صوبائی اسمبلی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم صحت اور انصاف کے نظام کو درست کئے بغیر انسانی ترقی ممکن نہیں ضلع بناؤ تحریک کے ارکان نے انہیں اب تک کی کارکردگی سے آگاہ کیا ملاقات کرنے والوں میں ملک محمد اسلم کھچی، جعفر خاں،عمران اقبال مغل، ارسلان رفیق، وحید رشدی، سید رضا گیلانی، ظفراقبال کے علاوہ مہر یوسف سیال، سردار ذوالفقار خان رند، نذیر بھٹی اور دیگر موجود تھے۔

احمد عالم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -