محرم الحرام، تمام سکیورٹی ادارے الرٹ، علماء بھی تعاون کریں، وسیم خان

   محرم الحرام، تمام سکیورٹی ادارے الرٹ، علماء بھی تعاون کریں، وسیم خان

  

 ملتان ( وقا ئع نگار)  ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں مثالی امن و امان کے قیام کیلئے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے مشترکہ پالیسی کے تحت فول پروف انتظامات یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء  کرام اور سول سوسائٹی سے قیام امن کیلئے پولیس بھرپور تعاون کی خواہاں (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

 ہیان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آر پی او آفس میں منعقدہ محرم الحرام کے سلسلہ میں سکیورٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایس ایس پی آر آئی بی محمد معصوم سمیت پولیس کے اعلی افسران بھی اجلاس میں شریک تھے۔ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان ریجن میں محرم الحرام کے دوران 911 ماتمی جلوس نکالے جائیں گے جن کی سکیورٹی کیلئے موثر حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے۔ضلع ملتان میں 486،وہاڑی 128?خانیوال 196 اور لودھراں کے 101 ماتمی جلوسوں پر بھی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔وسیم احمد خان نے کہا کہ ملتان ریجن میں 3210 ماتمی مجالس منعقد ہونگی تمام ضلعی پولیس سربراہان ان حساس مقامات پر بھرپور سکریننگ اور سیکورٹی پلان عملی طور پر نافذ کریں۔آر پی او کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام کیلئے ملتان ریجن میں پولیس اہکاروں اور رضاکاروں سمیت  14 ہزار سے زائد نفری سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دے گی جبکہ 560 حساس ماتمی مجالس پر دیگر سکیورٹی ادارے بھی خدمات سر انجام دینگے۔وسیم احمد خان نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ ماتمی جلوس کے روٹس اور مجالس کے مقامات کو سیل کرکے ہر فرد کی سکریننگ ہر صورت یقینی بنائی جائے جبکہ حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے جائیں۔ار پی او کا کہنا تھا کہ جلوس کے منتظمین اور تمام مسالک کے نمائندوں سے امن و امان کے سلسلے میں تحصیل سطح پر بھی میٹنگ کی جائے اور مربوط انفارمیشن سسٹم تشکیل دیا جائے۔قبل ازیں سکیورٹی برانچ کی جانب سے اجلاس کے شرکاء  کو محرم الحرام کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی۔

وسیم خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -