محکمہ ایکسائز، پرائیویٹ کمرشل گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کے یونیورسل نمبرز شروع  

      محکمہ ایکسائز، پرائیویٹ کمرشل گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کے یونیورسل نمبرز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان (نیوز رپورٹر) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ملتان ڈویڑن نے حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق 17 اگست 2020ء  سے نجی، کمرشل گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے یونیورسل نمبروں کا اجراء  کردیا ہے ایکسائز آفس ملتان سے بالترتیب پہلا یونیورسل نمبر کار کو اے اے اے 43 جبکہ موٹر سائیکل کو اے اے اے 1030(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)
 جاری کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق ایکسائز آفس ملتان میں گذشتہ روز 10 کاروں 16 کمرشل گاڑیوں 1 سیمی گورنمنٹ کی گاڑی سمیت 272 موٹر سائیکلوں کو یونیورسل نمبروں کا اجراء  کیا گیا ہے جس سے محکمہ ایکسائز کو 19 لاکھ 98 ہزار روپے ریونیو حاصل کیا گیا ہے اسی طرح ملتان ڈویڑن کے دیگر اضلاع خانیوال آفس میں 21 موٹر سائیکلوں کو یونیورسل نمبر جاری کیئے گئے ہیں جن سے 91 ہزار 773 روپے وہاڑی آفس میں 26 موٹر سائیکل اور 1 ٹریکٹر کو یونیورسل نمبرز کا اجراء  کیا گیا ہے جن سے 1 لاکھ 22 ہزار 472 روپے اور لودھراں آفس میں 22 موٹر سائیکلوں کو یونیورسل نمبرز کے اجراء  سے 80 ہزار روپے کا ریونیو حاصل ہوا ہے ڈائریکٹر ایکسائز ملتان ڈویڑن عبداللہ خان جلبانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گاڑیوں کی ضلعی شناخت کے خاتمہ اور یونیورسل نمبرز کا اجراء  محکمہ کی جانب سے ایک انقلابی اقدام ہے جس سے لاہور اور اسلام آباد سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کرانے کا سلسلہ رکنے سمیت خطے کے وسائل میں بھی اضافہ ہوگا جو خطے کی تعمیر و ترقی پر خرچ ہوں گے یونیورسل نمبرز کے اجراء  سے صوبہ بھر کے چھوٹے بڑے اضلاع گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر صوبائی شناخت ملنے کے باعث زیادہ ریونیو حاصل کرسکیں گے۔  
شروع