ملتان،چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں  مقدمات درج، کارروائی شروع

ملتان،چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں  مقدمات درج، کارروائی شروع

  

ملتان ( وقا ئع نگار)  ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں  نامعلوم ڈاکو اور چور شہریوں سے  لاکھوں روپے مالیت(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

 کی نقدی و قیمتی  سامان لوٹ کر لے گئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ مظفر آباد کے علاقے محمد افضل سے تین مسلح ڈاکو اسلحہ کے نوک پر نقدی 26ہزار سمیت موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے، گاگرہ کچورمحمد اعظم کیگھر سے نقدی و طلائی زیورات مالیت7لاکھ 16ہزار، تھانہ ممتازآباد کے علاقے وہاڑی روڑ دلاور حسین کی دوکان سے سامان مالیت 99ہزار، تھانہ گلگشت کے علاقے بستی نو امجد کی موٹرسائیکل، تھانہ بی زیڈ کے علاقے بشیر کالونی محمد بخش کے بھانہ سے بھینس مالیت3لاکھ، تھانہ نیوملتان کے علاقے بہار کالونی خرم ستار، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے بستی مسوان ظفر حسین،تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے رشیدہ آباد محمد عامر کی موٹرسائیکلیں، حسین ا?گائی ناظم علی کی دوکان سے موبائل مالیت1لاکھ 30ہزار جبکہ تھانہ بستی ملوک کے علاقے وسیم اقبال کے گھر سے نقدی و سونا مالیت4لاکھ30ہزار چوری ہوگئے۔

کارروائی شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -