تنظیم کاروان شمس کے زیراہتمام  سالانہ حسینیہ امن سیمینار،مذہبی  ،سیاسی سماجی شخصیات کی شرکت

  تنظیم کاروان شمس کے زیراہتمام  سالانہ حسینیہ امن سیمینار،مذہبی  ،سیاسی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)محرم الحرام  کی آمد آمد ہے اتحاد  و  وحدت اور بھائی چارے کے فروغ کے لیئے تنظیم کاروان شمس(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)
 کے زیر اہتمام مخدوم سید طارق عباس شمسی کی  زیر صدارت گلستان شمس دربار حضرت شاہ شمس پرزیر صدارت مخدوم سید طارق عباس شمسی سالانہ حسینیہ امن سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مذہبی, سیاسی اور سماجی تنظیموں کے رہنماؤں علامہ سید مجاہد عباس گردیزی, ڈائریکٹر حج ملک ریحان عباس کھوکھر,چیئرمین اورسیز پاکستانیز ڈسٹرکٹ ملتان مخدوم شعیب اکمل,  مخدوم علی مہدی شمسینعم اقبال نعیم, مولانا وسیم عباس معصومی,بشارت قریشی, غلام دستگیر حامدی, علامہ عبدالحنان حیدری, شیعہ علماء کونسل ملتان ڈویژن کے جنرل سیکرٹری سید انیس حیدر نقوی دیگر نے خطاب کرتے ہوئے موجودہ حالات میں اتحاد و وحدت کی ضرورت پر زور دیا سیمینار سے مخدوم سید طارق عباس شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں اسلام اور پاکستان دشمن قوتیں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کرتی رہتی ہیں  جو ملک کو کمزور کرنے کی سازش کا حصہ ہوتی ہیں لیکن عوام اب ہر سازش کو سمجھ چکے ہیں اس لیئے دشمن ہر بار نامراد ہوتا ہے  ایسی سازش کسی صورت بھی پاکستان کی سالمیت کے حق  میں نہیں ہوتی  انہوں نے کہا کہ ہم نے  ہمیشہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کی نفی کی ہے ہم نے ملک کو مذہبی حوالے سے امن کا گہوارہ بنانا ہے ہم سب ملکر کسی منفی سوچ کو آگے نہیں بڑھنے دیں گے  انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پر امن بنانے دہشت گردی کے خاتمے اور رواداری کے فروغ کے لیئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ کسی ایک مذہب یا فرقے کی میرا ث نہیں ہیں عزاداری ہمیں امن اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے اپنے معاشرے کوخوبصورت بنانے کے لیئے ہم نے محبتوں کو فروغ دینا اور نفرتوں کا خاتمہ کرنا ہے ہم نے باہمی اخوت  کے ذریعے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانا ہے۔
سیمینار