پائینر یونٹی کا اہم اجلاس، پی ایم اے انتخابات  کے حوالے سے شدید تحفظات کااظہار، ڈاکٹر  فہیم لابر کی بطور الیکشن کمشنر تعیناتی مسترد

    پائینر یونٹی کا اہم اجلاس، پی ایم اے انتخابات  کے حوالے سے شدید تحفظات ...

  

ملتان ( وقا ئع نگار)   پائینئر یونٹی کا گزشتہ روز پی ایم اے ملتان الیکشنز کے سلسلے میں مشاورتی اجلاس پروفیسر ڈاکٹر شاھد راؤ کی زیر صدارت ہوا جس میں متفقہ طور پر یہ فیصلے(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

 ہوئے کہ ضلع ملتان کے تمام ڈاکٹرز کو ووٹ کا حق حاصل ہے اور کوئی گروپ اسے چھین نہیں سکتا،پی ایم اے ملتان کے الیکشنز کیلئے ووٹر لسٹوں میں نام کے اندراج کی تاریخ میں تمام فریقین کی مشاورت سے اضافہ کیا جائے، پائینرز یونٹی نے اس سلسلے میں 8 اگست کو سابق صدر پی ایم اے پروفیسر ڈاکٹر مسعود ہراج اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رانا خاور سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ ووٹرز کی رجسٹریشن کی تاریخ بڑھا دی جائے گی اور الیکشن سے متعلق تمام فیصلے باہمی مشاورت سے کئے جائیں گے مگر افسوس ایسا نہ ہوا، اور ووٹر لسٹ میں اندراج سے ہزاروں ڈاکٹرز کو محروم کردیا گیا،پائینرز یونٹی نے بغیر کسی مشاورت اور گروپس کو اعتماد میں لئے بغیر ایک متنازعہ ڈاکٹر کو الیکشن کمشنر بنانے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا،مذکورہ شخص پچھلے الیکشنز میں ایک گروپ کیچیف پولنگ ایجنٹ تھے،پچھلے الیکشن میں بھی انکو ایک گروپ نے الیکشن کمشنر بنا دیا اسی شخص کی وجہ سے الیکشن تعطل کا شکار رہا اور ہائیکورٹ کو مداخلت کرنا پڑی اور انکو ہٹا کر ایک پنجاب کے سینئر ریٹائرڈ پروفیسر  ڈاکٹر عیس محمد کو الیکشن کمشنر بنایا،ہم ڈاکٹر فہیم لابر کی بحیثیت الیکشن کمشنر تعیناتی کو مسترد کرتے ہیں،گزشتہ پی ایم ایملتان نے اپنے دو سالہ دور اقتدار میں ایک بھی جنرل باڈی میٹنگ نہیں بلائی، بغیر جنرل باڈی میٹنگ آئین سے چھیڑ چھاڑ کی کوشش کی گئی پائینئر یونٹی اس غیر آئینی اقدام اور پی ایم اے کے آئین میں ترامیم کو مسترد کرتی ہے،پائینئر یونٹی تمام ڈاکٹرز کی رجسٹریشن اور صاف اور شفاف الیکشن  چاہتی ھے اس سلسلے میں مشاورت کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں،اجلاس کے دیگر شرکاء  میں پروفیسر ڈاکٹر کاشف چشتی، پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی، ڈاکٹر نجم جمشید، ڈاکٹر اعجاز حسین، ڈاکٹر سید آفتاب حیدر، ڈاکٹر سہیل ارشد، ڈاکٹر ساجد امامی، ڈاکٹر اسلم یوسف، ڈاکٹر عاطر فیاض،  ڈاکٹر مطیع الل?،  ڈاکٹر سلطان کھر، ڈاکٹر سکندر، ڈاکٹر فرحان میرانی، ڈاکٹر رفیق کھرل، ڈاکٹر ساجد اختر، و دیگر موجود تھے۔

مسترد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -