جتوئی برانچ پل کی چھت کئی ماہ سے نامکمل مسائل میں اضافہ، اہل علاقہ کا احتجاج

  جتوئی برانچ پل کی چھت کئی ماہ سے نامکمل مسائل میں اضافہ، اہل علاقہ کا احتجاج

  

جتوئی (نامہ نگار)   جتوئی شہر سے چند کلو میٹر پر جتوئی برانچ کے پل کو تین سے چار ماہ پہلے ٹھیکدار پل کی چھت کو اکھاڑ کر لاکھوں روپے سریا ودیگر سامان لیکر غائب ہوگیا جس(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

 سے تحصیل جتوئی کے کئی مواضعات جن میں رام پور اول، رام پور دوئم، رام پور سوئم، لنڈی پتافی، ڈیرہ کوڑا خان، سعید پور، جتوئی شمالی، جتوئی جنوبی اور خاص کر جتوئی سے جام پور براستہ پل کشیاں رام پور قطعی طور پر رابطہ ختم ہوگیا اس موقع پر کاشتکار کو زرعی اجناس اور سامان کی ترسیل میں کافی دشوای کا سامانہ کرنا پڑ رہا ہے اور کئی کلومیٹر کا لمبا سفر طے کرکے جتوئی شہر آنے پر مجبور ہیں اس کے علاوہ جتوئی شہر سے روزانہ کا لاکھوں کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے اس موقع پرجتوئی شہر سے دیگر علاقوں کا رابطہ بلکل منقطع ہو گیا ہے ان علاقوں کو ملانے والہ جتوئی برانچ کا پل کئی ماہ گزر جانے کے باوجود جتوئی برانچ پل کی چھت اکھاڑ کر آجتک مکمل نہ ہوسکاعلاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب اور کمشنر ڈیرہ غازی خان سے جتوئی برانچ پل کی تعمیر  مکمل کرانے کی اپیل کی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -