سابق صدر ضیاء الحق شہید کی32ویں  برسی پر ہارون آباد میں دعائیہ تقریب

سابق صدر ضیاء الحق شہید کی32ویں  برسی پر ہارون آباد میں دعائیہ تقریب

  

ہارون آباد(نامہ نگار)پاکستان کے سابق صدر آرمی چیف محمد ضیاء الحق(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

 شہید کی 32ویں برسی کے سلسلہ میں ہارون آباد میں دعائیہ تقریب کاانعقادکیا گیا جس میں صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ ضیاء سابق ایم پی اے چوہدری غلام مرتضی۔ سماجی شخصیت محسن ہارون آباد حاجی محمد سعید۔ سابق وائس چئیر مین ملک ریاض خلجی۔میونسپل کمیٹی کے سابق کونسلرز۔مختلف یونین کونسلز کے سابق چئیرمین وائس چئیر مینز۔ ضیاء الحق شہید لورز فاؤنڈیشن کے سینکڑوں ممبران سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر چوہدری غلام مرتضی  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والی مرکزی تقریب کو کرونا کی وجہ سے موئخر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ جنرل ضیاء الحق شہید کی صورت میں ایک مرد مومن مرد حق حکمران عطا فرمایا۔ ملک میں اسلامی نظام نافظ کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے اور قتل و غارت گری اورلوٹ مار کے سلسلہ کو ختم کیا اور ملک دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچایا۔ تقریب کے آخر میں علامہ ڈاکٹر غلام محی الدین نے جنرل محمد ضیاء الحق شہید سمیت سانحہ بہاولپور کے شہداء کے لئے دعائے مغفرت فرمائی۔

تقریب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -