میلسی،زمیندار قتل، مخالفین کے لاش پر بھنگڑے، فائرنگ،لوگ خوفزدہ 

  میلسی،زمیندار قتل، مخالفین کے لاش پر بھنگڑے، فائرنگ،لوگ خوفزدہ 

  

 میلسی(تحصیل رپورٹر) زمیندارکو قتل کرکیاس کی لاش پربھنگڑا ڈال کراندھادھند فائرنگ کرنے والے سات افرادکے خلاف قتل عمد کامقدمہ درج کرلیا گیا ملزمان عارف، منظور، تنویر، جبار، ندیم، پرویز اورسیف اللہ کو شک تھا کہ ان کی برادری کے فرد اکمل کے قتل میں حافظ محمد فرحان غلام نے ملزمان کی امداد کی ہے اس شک کی بناء پرحملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے حافظ محمد فرحان غلام کو قتل کردیا اور اس کی لاش پر بھنگڑا ڈال کرملزمان اندھا دھند فائرنگ کرتے رہے(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

 اورلوگوں کے آنے پر وہ موٹر سائیکلوں پر سوارہوکرفرار ہوگئے پولیس تھانہ صدر میلسی نے مقتول کے بھائی محمدآصف رضا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

قتل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -