پرنسپل علمدار کالج کیخلاف کرپشن کے الزام میں ا نکوائری کا حکم

       پرنسپل علمدار کالج کیخلاف کرپشن کے الزام میں ا نکوائری کا حکم

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایچ ای ڈی نے گورنمنٹ علمدار حسین کالج کے پرنسپل کے خلاف سرکاری رقم استعمال کرنے اور ملازمین نے برا سلوک کرنے پر انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔تفصیل کے مطابق گورنمنٹ عملدار حسین کالج کے پرنسپل شیخ فیاض کے خلاف ملازمین،کلریکل سٹاف نے ڈائریکٹر کالجز کو اور سٹیزن پورٹل پر درخواست دی کہ شیخ فیاض ان کے ساتھ (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

براسلوک کرتے ہیں‘ ان کو گالیاں دیتے ہیں، کورونا کے ایام میں ان کو زبردستی گھر سے بلوالیا گیا اور اپنے گھر یلو کام کرائے گئے، اپنے ایک آؤٹ سائیڈر دوست مولوی احتشام اور اپنے بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے پرمجبور کیا گیا‘علاوہ ازیں کالج فنڈز میں خورد برد کررہے ہیں‘طلبا سے جرمانے کی مد میں وصول کی گئی دو لاکھ سے زائد کی رقم اپنے استعمال میں رکھی ہوئی ہے جوکالج فنڈز میں جمع نہیں کرائی گئی ور طلبا کو کچی رسیدیں دے دی گئیں جس پر کلرکوں کو بھی دھمکایا گیا،اب سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایچ ای ڈی نے بھی ڈائریکٹر کالجز کو انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -