گلشن مہر کالونی،غیر علانیہ لوڈشیڈنگ شدید ٹرپنگ، لوگوں کا احتجاج

  گلشن مہر کالونی،غیر علانیہ لوڈشیڈنگ شدید ٹرپنگ، لوگوں کا احتجاج

  

ملتان (نیوز رپورٹر) گلگشت کے علاقے گلشن مہر کالونی میں بجلی کی غیر اعلانیہ  لوڈ شیڈنگ اور بجلی سپلائی کی شدید (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

ٹرپنگ نے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن کرنے سمیت ہزاروں روپے مالیتی الیکٹرونکس سامان سے بھی محروم کرکے رکھ دیا ہے علاقہ مکینوں کے مطابق گزشتہ چھ ماہ سے گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور ٹرپنگ نے ذہنی مریض بناکر رکھ دیا ہے جبکہ رہی سہی کسر گلگشت سب ڈویڑن کے عملہ نے صارفین سے رابطے منقطع رکھنے سے پوری کردی ہے کمپلینٹ کرنے کے باوجود ایکسیئن اور ایس ڈی او خواب خرگوش میں مگن ہیں اور سائلین بے یارومدد گار اہل علاقہ عادل انصاری۔ملک اختر۔۔ڈاکٹر زوہیب۔قدیر بیگ۔ عامر صدیقی۔ شکیل صدیقی، ملک فہیم  اور دیگر متاثرین نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گلشن مہر کالونی کے مکینوں کے ساتھ میپکو انتظامیہ کا یہ سفاکانہ رویہ ناقابل برداشت ہے صارفین میپکو سے بجلی خیرات میں نہیں لے رہے بلکہ بجلی کے چارجز سمیت بل میں شامل متعدد ٹیکسز کی بھی بروقت ادائیگی کرتے ہیں اس کے باوجود گلگشت سب ڈویڑن نے گلشن مہر کالونی کے مکینوں کو تختہ مشق بنا رکھا ہے گرمی کے اس سخت موسم میں گھنٹوں بجلی کا غائب ہوجانا کسی اذیت سے کم نہ ہے لیکن مذکورہ سب ڈویڑن کے ذمہ داران ٹس سے مس نہیں ہورہے انہوں نے میپکو کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گلشن مہر کالونی کے مکینوں سے بجلی کی سپلائی معطل کرکے جینے کا حق چھیننے کی روش ترک کرکے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور ٹرپنگ کی اذیت سے نجات دلائی جائے۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -