مہنگائی میں 7.01فیصد اضافہ، 15اشیاء کی  قیمتیں بڑھ گئیں، رپورٹ میں انکشاف

  مہنگائی میں 7.01فیصد اضافہ، 15اشیاء کی  قیمتیں بڑھ گئیں، رپورٹ میں انکشاف

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق13اگست(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

2020ء  کواختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح 7.01فیصدجبکہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں یہ شرح منفی 0.22فیصد زیادہ رہی ہے۔ ملک کے 17بڑے شہروں سے 51اشیاء  کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے15اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ13اشیاء  کی قیمتوں میں کمی جبکہ230اشیاء  کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں پیاز، انرجی سیور،دہی،ا?ٹا،دودھ(تازہ)،چاول باسمتی(ٹوٹا)،بیف پلیٹ،دال پلیٹ،گڑ،لہسن، ڈبل روٹی،دال چنا،چاول اری6/9،چینی اورخوردنی تیل کی قیمتوں میں اضا فہ ٹماٹر،چکن(زندہ)، کیلا،انڈہ(فارمی)،ایل پی جی(سلنڈر)،ویجیٹیبل گھی،ا?گ جلانے والی لکڑی،دال مسور،کوکنگ ا?ئل، گھی(کھلا)،ا?لو، دال ماش، دال مونگ کی قیمتوں میں کمی جبکہ ھائی سپیڈ ڈیزل، پیٹرول،سرخ مرچ(پسی ہوئی)، واشنگ سوپ،سگریٹ، ماچس، جارجٹ،مٹن، چائیکاکپ، لان(کپڑا)،خشک دودھ،موٹالٹھا،بیف،نمک، صابن، چائے، الیکٹرک چارجز، گندم، مٹی کا تیل،سینڈل،چپل،گیس چارجز،لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

انکشاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -