رحیم یارخان، اووربلنگ پرکسان تنظیمو ں کا میپکو کمپلیکس کے باہرمظاہرہ 

  رحیم یارخان، اووربلنگ پرکسان تنظیمو ں کا میپکو کمپلیکس کے باہرمظاہرہ 

  

 رحیم یار خان(بیورو رپورٹ) واپڈا کی طرف سے کسانوں کے زرعی ٹیوبلز کے بلوں میں ہزاروں یونٹ اوور ڈلے جانے پر کسان واپڈا کے خلاف سرآپا احتجاج بن گئے تفصیل کے مطابق ایگری فورم کے زیر اہتمام واپڈا کے بجلی بلوں میں اور ریڈنگ کرکے ٹیوبلز(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

 کے بجلی بلز میں ہزاروں یونٹ زید ڈالنے کے خلاف کسان تنظیموں کے نمائندوں نے رحیم یار خان واپڈا کمپلیکس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر کسان اتحاد کے ڈویڑنل صدر میاں فیصل منصور اور میاں محمد ارشاد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کے جس کسان کے ٹیوبلز بل 20ہزار روپے آتا تھا اسے 70ہزار روپے کا بل بھیج دیا گیا ہے۔ جسے کسان ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں انہوں نے کہا کے موجودہ حکومت کسانوں کا ہر سطع پر احتسال کررہی ہے اور اب واپڈا کی جانب سے استمال کی گئی بجلی کے یونٹس کے ساتھ ہزاروں یونٹ زیدیونٹ ڈال کر بل بھیج دیے گئے ہیں جس کی بھرپور مزمت کرتے ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے کے فوری طور پر بل درست کرکے استمال شدہ یونٹس کے مطابق بل دیے جائیں تاکہ کسان بروقت ادا کرسکیں۔ انہوں نے کہا کے اگر ایسا نہ کیا گیا تو کسان تنظیمیں بھرپور احتجاج کریں گی۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -