آئی پی پیز سے نیا معاہدہ، فوری ریلیف دیا جائے: پیاف
لاہور(لیڈی رپورٹر). چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) میاں نعمان کبیر نے سیئنر وائس چیئرمین پیاف ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین پیاف جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ تاجروں و صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو میں بزنس کمیونٹی کوکو آئی پی پی پیز سے نیا معاہدہ کی خوشخبری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ صنعتی شعبہ و عوام فوری عملدرآمد چاہتے ہیں۔اس لیے نئے معاہدہ کا ریلیف اور بجلی کی پیداواری قیمت میں کمی پر بجلی فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے کیونکہ عوام دو سال سے حکومتی وعدوں کے منتظر ہیں اس لیے بجلی سستی کرکے اب وعدے پورے کیے جائیں۔موجودہ حکومت کے دو سالوں میں مہنگائی دو گناہ سے زیادہ،بے روزگاری میں اضافہ معاشی بدحالی بڑھی کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔بجلی کی فی یونٹوں میں مسلسل اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہوا۔صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت بڑھنے سے اشیاء کی قیمتیں بڑھیں اور مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوا،اشیاء کی قیمتیں بڑھنے سے بیرون ملک پاکستانی برآمدات میں بھی کمی ہوئی اس لیے آئی پی پی ایز سے معاہدے کے ساتھ ہی صنعتی شعبہ اور عوام کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے ریلیف دی جائے تاکہ مہنگی بجلی استعمال کرنے والے شعبے اب بجلی کی کمی کا ریلیف حاصل کرسکیں۔