ماسٹر کارڈ نے ای کامرس میں تیزی کے باعث سکیورٹی بڑھا دی

ماسٹر کارڈ نے ای کامرس میں تیزی کے باعث سکیورٹی بڑھا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) چونکہ کورونا وباء کی وجہ سے ای کامرس میں تیزی آتی جا رہی ہے، ماسٹر کارڈ سائبر سکیورٹی کو فروغ دینے اور مشرق وسطی، شمالی افریقہ میں دھوکہ دہی کے خلاف اقدامات میں سرفہرست ہے۔ آن لائن خریداری خطے کی معاشی بحالی میں لازمی کردار ادا کر رہا ہے، اس بات کو یقینی بنایا کہ ٹرانزیکشن کی منظوری کی شرح مستحکم رہے جبکہ دھوکہ دہی کی کوشش کا مقابلہ کرنے کیلئے بالکل نئی توجہ دی گئی ہے۔ ماسٹر کارڈ کی M4Mٹیکنالوجی آن لائن دھوکہ دہی کو کم کرنے، ریٹیلز کو ڈیٹا کی خلاف ورزیوں سے بچانے میں لازمی کردار ادا کرتا ہے جبکہ یہ یقینی بناتا ہے کہ صارفین آسان اور دشواری کے بغیرادائیگی کے تجربے سے لطف اندوز ہوں سکیں۔ اس حل سے علاقائی حکومتیں بھی افادیت اور حکومت سے متعلق خدمات کیلئے محفوظ ڈیجیٹل ادائیگی قبول کرنے کے قابل بن جائیں گی، اس طرح ڈیجیٹائزڈ حکومتی لین دین میں منتقلی تیز ہو جائے گی۔ ماسٹر کارڈ کے صارفین اور تاجروں کے مالیاتی ڈیٹا اورسکیورٹی کی حمایت کرنے کے عزم کے ایک حصہ کے طور پر، اس نے حال ہی میں پوری خطے میں MDESبرائے مرچنٹس M4Mمتعارف کرایا ہے۔ نئی سروس ٹوکنائزیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے آن لائن اور ان ایپ خریداری کے عمل کو تیز،ساتھ ہی سبسکرپشن پر مبنی بار بار چلنے والی ادائیگیوں جیسے اسٹریمنگ میوزک، ویڈیو سروسز اور یوٹیلٹی بلوں کوآسان بناتی ہے۔ٹوکنائزیشن کی نئی ٹیکنالوجی صارفین اور تاجروں کی حفاظت کیلئے بھی ڈیزائن کی گئی ہے کیونکہ خریداری تیزی سے ڈیجیٹل پر منتقل ہوتی جا رہی ہے۔ 
اس موقع پر ماسٹر کارڈ کے مصر اور پاکستان کے کنٹری منیجر میگڈی حسن (Magdy Hassan)نے کہا کہ چونکہ خطہ میں آن لائن شاپنگ مضبوط ہوتی جارہی ہے، یہ لازمی ہے کہ کاروباری ادارے صارفین کے اعتماد کو یقینی بنانے اور ان کے مالی اعداد و شمار کی حفاظت کریں۔ ماسٹر کارڈ میں ہم MENAبھر میں تاجروں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہتے ہیں تاکہ نئے حل پیش کئے جاسکیں جو خریداری کے تجربہ کو سکیورٹی پر کسی سمجھوتہ کے بغیر یقینی بنا سکیں۔سکیورٹی ٹیکنالوجیز کو قابل بنارہی ہے اور ایم پی جی ایس کے ساتھ ادائیگی کے گی وے کی صلاحیتوں کو مارکیٹ میں لانے کیلئے مستحکم کر رہی ہیں۔ ای کامرس معاشی بحالی کی ایک محرک قوت بن کر سامنے آئی ہے، اور اہم اس شعبے میں جدت اور اعتماد کو فروغ دینے کیلئے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ تا حال ماسٹر کارڈ نے اس ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے کیلئے خطہ میں Checkout.comاور FOOکے ساتھ شراکت کی ہے۔ اس موقع پر Checkout.comکے ایگزیکٹیو وائس پریزیڈنٹ گلوبل ای کامرس سبیسچن رئیس (Sebastian Reis)نے کہا کہ Checkout.comماسٹر کارڈ کے ساتھ جدید خصوصیات اور مصنوعات متعارف کرانے کیلئے کام کر رہا ہے جو ہمارے تاجروں کو بغیر کسی رکاوٹ کے ادائیگی قبول کرنے اور ہر لین دین سے زیادہ قیمت اَن لاک کرنے کے اہل بناتے ہیں۔ ہم نے وبائی مرض کے باعث MENAمیں آف لائن سے آن لائن تجارت میں تبدیلی میں تیزی دیکھی ہے۔ اس طرح ماحولیاتی نظا م میں مستقل طور پر جدت کیلئے ٹوکنائزیشن کی ضرورت ہوتی ہے، تاکہ اس بات کویقینی بنایاجائے کہ صارفین اور تاجر وں کو تیزی سے بدلتی ڈیجیٹل دنیا میں محفوظ رکھا جاسکے۔ تقریب میں FOOکے منیجنگ پارٹنر Ghady Rayessنے کہا کہ کورونا وبا ء کے دوران ہم نے آن لائن ادائیگیوں کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھا۔اپنے صارفین کیلئے ہمیشہ بہترین حل کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، M4Mسکیورٹی اور صارفین کے تجربہ پر بہترین انداز سے پورا اترتا ہے۔ ماسٹر کارڈ کے ساتھ شراکت سے ہم خطہ میں اپنے تمام کلائنٹس کیلئے M4Mکے ذریعہ اور منتقلی کے بہتر ماحول کی سمت آگے بڑھ رہے ہیں۔ ٹوکنائزیشن کارڈ نمبروں کو ڈیجیٹل ٹوکن کے ساتھ تبدیل کرکے صارف کے ڈیٹا کو خفیہ بناتا ہے۔ جب بھی آن لائن یا موبائل والٹ کے ذریعہ کوئی ٹرانزیکشن ہوتی ہے، ادائیگی کیلئے ایک انوکھا ٹوکن تیاز کیا جاتا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ صارف کا 16ہندسوں کا کارڈ نمبر کہیں اسٹور نہ ہو سکے۔ یہ کسی بھی دوسرے مقام پر غلط استعمال کو روکتا ہے اور صارفین اور تاجروں کیلئے یکساں اضافی تحفظ اور ذہنی سکون فراہم کرتا ہے، جس کے نتیجہ میں آن لائن دھوکہ دہی کو کم سے کم کرتے ہوئے منظوری کی شرح زیادہ ہوجاتی ہے۔ 

مزید :

کامرس -