حکومت کاکسان دوست پالیسی اپنانے پر شکریہ ادا کرتے ہیں، سیکرٹری جنرل پاکستان کسان موومنٹ

  حکومت کاکسان دوست پالیسی اپنانے پر شکریہ ادا کرتے ہیں، سیکرٹری جنرل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان کسان موومنٹ کے سیکریٹری جنرل حنیف گجر نے کہا ہے کہ کسان خوش ہیں کہ انہوں نے گذشتہ سال گنے کی قیمت 240سے 300روپے فی من وصول کی جو کہ وزیرِاعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے ممکن ہوا۔ حنیف گجر نے کہا کہ کسان وزیرِاعلی پنجاب کے کسان دوست پالیسی اپنانے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پنجاب حکومت کی شوگرفیکٹریز کنٹرول 1950میں تبدیلیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے حنیف گجر نے کہا کہ کسانوں کو اس سے کوئی فائدہ نہیں ہو گاسوائے اس کے کہ اس ایکٹ کی خلاف ورزی پر شوگر ملوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال کسانوں نے گنے کی فروخت پر اچھی قیمت حاصل کی تھی اور اگر ملوں کو خسارے کا سامنا ہو ا تو کسانوں کو گنے کے اچھے ریٹ نہیں ملیں گے۔
مزید یہ کہ کسان بنکوں کی بجائے گنے کی نقدادائیگیوں کو ترجیح دیتے ہیں۔سی پی آر(کین پرچیز رسید) پر گنے کی خریداری کی تاریخ،  وزن اورقیمت درج ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ امر سمجھ سے بالا تر ہے کہ حکومت زراعت جو کہ ہمارے ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اس کے ساتھ کیا کرنا چاہتی ہے۔حنیف گجر نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کے لیے کاروبار کے یکساں مواقع ہونے چاہیں۔

مزید :

کامرس -