راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام ورچوئل انٹرنیشنل راول ایکسپو اختتام پذیر

        راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام ورچوئل انٹرنیشنل راول ایکسپو اختتام پذیر

  

راولپنڈی (سٹی رپورٹر)راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام ورچوئل انٹرنیشنل راول ایکسپو اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ نمائش دس روز جاری رہی۔ ورچوئل پلیٹ فارم پر منعقد ہونے والی یہ اپنی نوعیت کی پہلی ایکسپو تھی۔ نمائش میں مختلف سیکٹرز سے وابستہ سو سے زائد سٹال لگائے گئے تھے۔ آن لائن بوتھ پر متعلقہ سیکٹرز کے حوالے سے معلومات اور پروڈاکٹ تفصیلات موجود تھیں۔ صدر چیمبر صبور ملک نے بتایا کہ ورچوئل ایکسپو میں وزیٹرز کو مختلف سیکٹرز کی آگاہی ہے بارے میں بی ٹو بی میٹنگز اور ویڈیو لنک پر Webinarکا اہتمام بھی کیاگیا تھا۔ پاک جاپان، پاک ہانگ کانگ، پاک شنگھائی  سمیت کئی ٹریڈ فورمز منعقد کیے گئے جس میں کمرشل قونصلرز  نے باہمی تجارت کے فروغ پر گفتگو کی اور اہم معلومات اور مختلف سیکٹرز میں متوقع سرمایاکاری کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔  چیئر مین راول ایکسپو ناصر مرزا نے بتایا ہے کہ  ورچوئل پلیٹ فارم کی خاص بات تھی کہ نمائش میں شرکت کے لیے وقت کی قید نہیں تھی چوبیس گھنٹے میں کسی بھی وقت کوئی بھی سٹال ہولڈر یا وزیٹرآن لائن پلیٹ فارم پر نمائش میں شرکت کر سکتا تھا۔ نمائش میں دفاعی ساز و سامان کی ترقی اور ایکسپورٹ کے ادارے DEPOکی جانب سے مصنوعات کے ڈسپلے کے علاوہ، رئیل اسٹیٹ، الیکٹرانکس، جیولری، فارما، گارمنٹس، انجینئرنگ، مشینری، فوڈ سمیت مختلف سیکٹرز سے وابستہ کمپنیاں اپنی مصنوعات کا ڈسپلے کیا۔

مزید :

کامرس -