نوازشر یف کی پارٹی کو حکومت مخالف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت

 نوازشر یف کی پارٹی کو حکومت مخالف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت

  

لاہور(آئی این پی) قائد مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیر اعظم نوازشر یف نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے پارٹی کو حکمت عملی بنانے سمیت محرم الحرام کے بعد اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کیساتھ بھی جارحانہ سیاست کیلئے رابطے کر نے کی ہدایت کردی۔ پیر کو ذرائع کے مطابق نواز شریف اس مقصد کیلئے جلد حزب اختلاف کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانا چاہتے ہیں، اگرچہ مرکزی دھارے میں شامل حزب اختلاف کی جماعتوں مسلم لیگ (ن)،پاکستان پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ایف کا خیال ہے کہ وہ ایم پی سی کے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک دوسرے کیساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے (ن) لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا  حز ب اختلاف جلد ہی اے پی سی کے پلیٹ فارم پر اکٹھا ہوکر محرم کے بعد ”جارحانہ“سیاست کرنے پر راضی ہوجائے گی، پی ٹی آئی کی حکومت کے دو سال بیت چکے ہیں اور اس کی مکمل ناکامی اس بات کی متقاضی ہے کہ حزب اختلاف اسے مزید وقت نہ دے ہم بھی کارکنوں کو متحرک کرچکے ہیں وہ قیادت کی ایک کال پر سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

نواز شریف ہدایت

مزید :

صفحہ اول -