دامن صاف ڈرنے کی ضرورت نہیں،نیب نے مجھے بطور ملزم نہیں گواہ بلایا، سوالات کا جواب دونگا: عثمان بزدار 

دامن صاف ڈرنے کی ضرورت نہیں،نیب نے مجھے بطور ملزم نہیں گواہ بلایا، سوالات ...

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ون ونڈو سمارٹ سروس سینٹرکا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سمارٹ سروس سینٹر میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے سمارٹ سروس سینٹر میں تمام سہولتیں یکجا کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ون ونڈو سمارٹ سروس سینٹرکا قیام خوش آئند ہے۔ صدر لاہورچیمبر آف کامرس عرفان اقبال شیخ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ون ونڈو سمارٹ سروس سینٹرمیں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی۔لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دیگر عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں صنعتکاروں اورتاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سٹیٹ آف دی آرٹ ون ونڈوسمارٹ سروس سینٹرمیں بہترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سمارٹ سروس سینٹر قائم کرنے والا پہلا چیمبر ہے۔پنجاب کے دیگر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو بھی سمارٹ سروس سینٹر قائم کرنے چاہئیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ 70برس میں صرف تین سپیشل اکنامک زون بنائے گئے۔ہم نے2برس میں 13سپیشل اکنامک زون میں کام شروع کیا ہے۔7سپیشل اکنامک زون نوٹیفائی ہوچکے ہیں۔عثمان بزدارنے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو بااختیار بنانے کیلئے رولز آف بزنس میں ضروری ترامیم کی منظوری دی جاچکی ہے۔صدر لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عرفان اقبال شیخ نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ سخت معاشی حالات کے باوجود بہترین صوبائی بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار اوران کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔حکومت نے سیلز ٹیکس کی شرح 16فیصد سے کم کر کے 5فیصد جبکہ سٹیمپ ڈیوٹی 5فیصد سے کم کر کے 1فیصد کی ہے جو بہت خوش آئند ہے اورہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے کورونا کے خلا ف بھی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں دن رات محنت کی جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہر موقع پر قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجم نثار نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو فیڈریشن کے دورے کی دعوت دی۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے مجھے بلایا اورمیں پیش ہوا۔جس طرح میں اکیلا گیا آپ سب کے علم ہے۔نیب نے مجھے بطور ملزم نہیں گواہ بلایا۔نیب کے سوالات کا جواب دوں گا۔دامن صاف ہے، ڈرنے کی ضرورت نہیں۔نیب کو تمام سوالات پر مطمئن کروں گا۔وزیراعظم عمران خان کا ہمیشہ مجھ پر اعتماد رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا اعتماد ہی ہے کہ آج یہاں بیٹھا ہوں۔انہوں نے کہاکہ میرے ہاتھ صاف ہیں، اب فرنٹ فٹ پر کھیلیں گے۔سردار عثمان بزدارسے سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکی قیادت میں اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔پنجاب کے اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتمادکا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف منظم پراپیگنڈے کی مذمت کی۔اراکین قومی اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سرگرم عمل ہیں۔عثمان بزدار نے پنجاب کو یکساں ترقی کے ویژن پر گامزن کیا ہے۔پنجاب میں ترقی کے حقیقی دور کا آغاز ہوچکا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار عوامی آدمی ہیں اورسب سے ملتے ہیں۔پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں میں ارکان اسمبلی کی مشاورت کو اہمیت دی جاتی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اراکین قومی اسمبلی کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں۔پنجاب کے اراکین قومی اسمبلی میرے لئے بے حدقابل احترام ہیں۔پنجاب کے اراکین قومی اسمبلی کا اعتماد میرے لئے اعزاز ہے۔وزیراعلیٰ آفس کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کی مشاورت سے پنجاب کے ترقی کے سفرکو آگے بڑھارہے ہیں۔ ایم پی ایز کے ساتھ ساتھ ایم این ایزکی رائے کو بھی اہمیت دے رہے ہیں۔مشکل حالات کے باوجودپنجاب کے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا۔انہوں نے کہاکہ زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کو عوامی نمائندوں کی تجاویز کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ اراکین اسمبلی دست و بازو ہیں،ان کا کوئی جائز کام نہیں رکے گا۔اراکین اسمبلی کے جائز کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔اراکین اسمبلی کے عزت و احترام میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے۔

وزیراعلیٰ

مزید :

صفحہ اول -