آتشزدگی، فائر بریگیڈ گاڑیاں نہ سامان،ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی بے نقاب

آتشزدگی، فائر بریگیڈ گاڑیاں نہ سامان،ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی بے نقاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (نیوز رپورٹر) سپیئر پارٹس مارکیٹ نواں شہر میں واقع دکان اور ملحقہ گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ پر گھنٹوں قابو نہ پانے اور فائر برگیڈ عملہ کے پاس آگ پر قابو پانے والے ناکافی سامان نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا ہے فائر برگیڈ کا عملہ صبح 8 بجے سے دکان میں لگنے والی آگ پر ساڑھے 7 گھنٹوں کے بعد قابو پانے میں کامیاب ہوسکا ہے اور وہ بھی اس صورتحال میں کہ متعدد آگ بجھانے والی گاڑیاں مظفر گڑھ اور سول ایوی ایشن سے مستعار لی گئیں مذکورہ دکان کے دونوں اطراف بیسیوں سپیئرپارٹس کی دکانیں موجود ہونے اور آگ کے مزید پھیلنے کے خدشات بڑھنے کے باوجود فائر برگیڈ عملہ محدود وسائل بے سروسامانی کے ساتھ جانفشائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس آگ کو ہر صورت مزید پھیلنے سے روکے رکھا جس میں وہ کامیاب رہے ہیں اور کوئی جانی نقصان بھی نہیں ہونے دیا لیکن اس سانحہ ضلعی انتظامیہ کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے جدید آلات و فائر ویہکلز کی عدم دستیابی نے قلعی کھول کر رکھ دی ہے نواں شہر آتشزدگی سے متاثرہ دکان و اطراف کا جائزہ لینے ضلعی افسران کے وزٹ اور اس کی کیمرہ کوریج بھی دیکھی گئی جو بیوروکریسی کا پرانا وطیرہ ہے تاہم اہلیان ملتان کو ضلعی انتظامیہ نے اپنی کارکردگی سے سخت مایوس کیا ہے جو شہر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں بے سور سامانی کا شکار ہے۔
بے نقاب

مزید :

صفحہ اول -