فیصل آباد،ڈولفن اہلکاروں کی فائرنگ سے کارسوار زخمی 

فیصل آباد،ڈولفن اہلکاروں کی فائرنگ سے کارسوار زخمی 

  

فیصل آباد(جنرل رپورٹر) تھانہ سول لائنز کے علاقہ جیل روڈ پر ڈولفن فورس کے چار سواروں پر مشتمل سکواڈنے اشارہ پر رکنے کی بجائے آگے بڑھ جانے والے کار سوار پر پیچھے سے فائرنگ کر دی گولی کاندھے پر زخم لگاتی ہوئی نکل گئی کار سوار تھیٹر کی کینٹین کا سپر وائزر بتایا جاتا ہے۔ زخمی کو ہسپتال میں طبی امداد دیکر فارغ کر دیا گیا۔پولیس اور مضروب دونوں کے بڑوں نے دونوں کو قصور وار سمجھتے ہوئے اس انداز میں صلح صفائی کروادی کہ نہ تو ڈولفن فورس کے متعلقہ سواروں کے خلاف کوئی کاروائی ہو سکی اور نہ ہی مضروب کو کچھ کہا گیا جس کی وجہ اس کی نشے کی حالت بتائی گئی ہے اس طرح دونوں فریقین کسی بھی قسم کی قانونی کاروائی سے بچ گئے۔

کارسوار زخمی 

مزید :

صفحہ آخر -