ممش خیل قوم کے مسائل حکام تک پہنچائیں گے،شاہ محمد خان 

ممش خیل قوم کے مسائل حکام تک پہنچائیں گے،شاہ محمد خان 

  

بنوں (نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان وزیر نے ممش اقوام کے جرگے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ممش خیل اقوام کی فریاد اعلیٰ حکام تک پہنچائیں گے میں اسی حلقے کا ایم پی اے ہوں اور ان کی فریاد پہنچانا میری ذمہ داری ہے ان کے ساتھ قانون کے مطابق انصاف کیا جائے گااس موقع پر ممش خیل اقوام کے مشر نیک جہان شاہ اور دیگر نے صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان وزیر کو اپنی فریاد سے آگاء کیا اور کہاکہ چند ہفتے پہلے کینٹ پولیس نے جاری کھیل پر فائرنگ کی اور اُسی فائرنگ کی وجہ سے بے گناہ ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا پھر واقعے کے بعد پولیس نے جھوٹی ایف آئی آر درج کرلی لیکن اس پر قوم راضی نہیں ہے قوم اب یہ چاہتی ہے کہ 319کی ایف آئی آر ختم کرکے 302اور324کی ایف آئی آر درج کرکے ملوث اہلکاروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے اور پسماندگان کو انصاف دیا جائے صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان نے قوم کی فریاد سن کر اعلیٰ حکام تک پہنچانے کا عزم کیا اور کہاکہ پسماندگان کو حکومت کی جانب سے انصاف پہنچائیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -