شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفر نس کی تفصیلات سامنے آگئیں 

شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفر نس کی تفصیلات سامنے آگئیں 

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)احتساب عدالت میں شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں نامزد ملزموں اور وعدہ معاف گواہوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، دستاویزات کے ریفرنس میں چار وعدہ معاف گواہ ہیں جن میں یاسر مشتاق،محمد مشتاق،شاہد رفیق اور آفتاب احمد شامل ہیں جبکہ نامزد ملزموں میں شہباز شریف،حمزہ شہباز اور سلمان شہبازکے علاوہ شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور دو بیٹیوں رابعہ عمران اور جویریہ علی کے نام بھی شامل ہیں،ریفرنس میں نثار احمد،علی احمد خان،سید محمد طاہر نقوی،قاسم قیوم،راشد کرامت، مسرور انور،محمد عثمان فضل داد عباسی،محمد شعیب قمر اورہارون یوسف زئی کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے،، گزشتہ روز عدالتی عملے نے نیب ریفرنس کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد کچھ دستاویزات کی مسنگ کی نشاندہی کرتے ہوئے اس پر اعتراض عائد کیا،عدالتی عملے نے نیب حکام کو 20 اگست تک یہ اعتراضات دور کرکے دوبارہ ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

منی لانڈرنگ ریفرنس

مزید :

صفحہ آخر -