شراب لائسنس اجرا کیس، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جواب جمع کرانے کی مہلت ختم 

شراب لائسنس اجرا کیس، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جواب جمع کرانے کی مہلت ختم 
شراب لائسنس اجرا کیس، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جواب جمع کرانے کی مہلت ختم 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شراب لائسنس اجرا کیس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جواب جمع کرانے کی مہلت ختم ہو گئی،وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے آج تحریری جوابات جمع کرائے جائیں گے۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق شراب لائسنس اجرا کیس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جواب جمع کرانے کی مہلت ختم ہو گئی،نیب نے وزیراعلیٰ کوآج تمام سوالوں کے جوابات جمع کرانے کی ہدایات کر رکھی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے آج تحریری جوابات جمع کرائے جائیں گے۔

نیب نے عثمان بزدار سے ان کے اہلخانہ کے نام پر جائیدادوں کا ریکارڈ بھی طلب کررکھا ہے،ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے جوابات کی روشنی میں ان کی دوبارہ طلبی کافیصلہ کیاجائے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -