پی ٹی آئی حکومت کے پہلے2 سال میں کامیابیوں کی رپورٹ آج جاری ہوگی

پی ٹی آئی حکومت کے پہلے2 سال میں کامیابیوں کی رپورٹ آج جاری ہوگی
پی ٹی آئی حکومت کے پہلے2 سال میں کامیابیوں کی رپورٹ آج جاری ہوگی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)پی ٹی آئی حکومت کے پہلے2 سال میں کامیابیوں کی رپورٹ آج جاری ہوگی،وزیراعظم نے حکومتی کارکردگی رپورٹ جاری کرنے کی منظوری دےدی ،8 رکنی حکومتی ٹیم آج پریس کانفرنس میں کارکردگی رپورٹ پیش کرےگی ۔

حکومتی ٹیم میں شاہ محمودقریشی،شبلی فراز،اسدعمر،حماداظہر،مرادسعید،عبدالحفیظ شیخ،ثانیہ نشتر،عاصم سلیم باجوہ شامل ہیں،رپورٹ میں معاشی ،سیاسی،بین الاقوامی محاذپرکامیابیاں شامل ہیں۔

پہلے2 سال میں حکومت کودرپیش چیلنجزبھی رپورٹ کاحصہ ہیں،کوروناکے دوران احساس پروگرام کے تحت عوامی امدادکو بھی رپورٹ میں شامل کیاگیا ہے،کشمیرکے معاملے پرحکومتی موقف اورکارکردگی رپورٹ میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ میں کمی،ایکسپورٹ میں اضافہ ،آٹا،چینی بحران پرانکوائری کمیشنزکی رپورٹ بھی شامل ہے،سی پیک منصوبوں پرجاری پیشرفت بھی رپورٹ کاحصہ ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -