2 سال میں کئی برسوں کا کام نمٹایااور سابق حکومتوں کی غلطیوں کا ازالہ کیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

2 سال میں کئی برسوں کا کام نمٹایااور سابق حکومتوں کی غلطیوں کا ازالہ ...
2 سال میں کئی برسوں کا کام نمٹایااور سابق حکومتوں کی غلطیوں کا ازالہ کیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے، 2 سال میں کئی برسوں کا کام نمٹایااور سابق حکومتوں کی غلطیوں کا ازالہ کیا،سیاسی شعبدہ بازی کا دور گزر گیا عملی اقدامات کررہے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی صورتحال اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا ،ملاقات میں باہمی رابطوں کے سلسلے کو مزید موثر بنانے پر اتفاق کیاگیا۔

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کی انسداد کورونا کی کامیاب پالیسی کی تعریف کی گئی ،اسد قیصر اورپرویز خٹک نے پنجاب حکومت کے کورونا کاپھیلاﺅ روکنے کیلئے بروقت اقدامات کو سراہا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے،وزیراعظم بے مثال قائد ہیں ،ان کی رہنمائی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، 2 سال میں کئی برسوں کا کام نمٹایااور سابق حکومتوں کی غلطیوں کا ازالہ کیا،سیاسی شعبدہ بازی کا دور گزر گیا عملی اقدامات کررہے ہیں ۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہے ،وزیراعلیٰ کی ترقیاتی منصوبوں میں ارکان اقومی اسمبلی سے مشاورت قابل تحسین ہے،پنجاب حکومت اورارکان قومی اسمبلی سے مشاورت کاسلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

وزیردفاع پرویز خٹک نے کہاکہ ترقی کے سفر میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے،پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مختلف شعبوں میں تعاون قابل تحسین ہے ،وزیراعظم کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -