آرمی چیف جنرل باجوہ کی سعودی نائب وزیر دفاع پرنس خالد بن سلمان سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات،فوجی تعاون اورعلاقائی سکیورٹی پربات چیت 

آرمی چیف جنرل باجوہ کی سعودی نائب وزیر دفاع پرنس خالد بن سلمان سے ملاقات، ...
آرمی چیف جنرل باجوہ کی سعودی نائب وزیر دفاع پرنس خالد بن سلمان سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات،فوجی تعاون اورعلاقائی سکیورٹی پربات چیت 

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی نائب وزیر دفاع پرنس خالد بن سلمان سے ملاقات کی ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،فوجی تعاون اورعلاقائی سکیورٹی پربات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب کے دورے پر ہیں،آرمی چیف جنرل باجوہ نے سعودی نائب وزیر دفاع پرنس خالد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات،فوجی تعاون اورعلاقائی سکیورٹی پربات چیت ہوئی۔اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید بھی موجود تھے۔

شہزادہ خالد بن سلمان نے آرمی چیف کے ساتھ ملاقات کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی ،پرنس خالد بن سلمان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا اپنے بھائی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،فوجی تعاون اورعلاقائی سکیورٹی پربات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ گزشتہ روزسرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچے تھے ، سعودی وزارت دفاع میں انھیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کمانڈر جوائنٹ فورسز سعودی عرب فہد بن ترکی آل سعود اور چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد آل رویلے سے ملاقات ہوئی۔

پاکستان اور سعودی عرب کی عسکری قیادت کے درمیان ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعلقات اور مشترکہ مشقوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اہم دورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچے تھے۔ ان کے ساتھ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -