نیب پیشی پر ہنگامہ آرائی کے مقدمات میں نامزد لیگی رہنماﺅں کیلئے شکنجہ تیار،مقدمات کی پیروی کیلئے 4 رکنی خصوصی کمیٹی قائم

نیب پیشی پر ہنگامہ آرائی کے مقدمات میں نامزد لیگی رہنماﺅں کیلئے شکنجہ ...
نیب پیشی پر ہنگامہ آرائی کے مقدمات میں نامزد لیگی رہنماﺅں کیلئے شکنجہ تیار،مقدمات کی پیروی کیلئے 4 رکنی خصوصی کمیٹی قائم

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مریم نواز کی نیب پیشی پر ہنگامہ آرائی کے مقدمات میں نامزد لیگی رہنماﺅں کیلئے شکنجہ تیارہو گیا،مریم نوازسمیت دیگررہنماﺅں کیخلاف درج مقدمات کی پیروی کیلئے 4 رکنی خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی۔

ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر رائے مشتاق احمد کمیٹی کے سربراہ ہوں گے ،کمیٹی میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ظفراقبال،ساجد سعید،نذیراحمد اورمرینا اعجاز شامل ہیں،پراسیکیوشن کی خصوصی کمیٹی مریم نوازسمیت دیگررہنماﺅں کیخلاف قانونی کارروائی کاجائزہ لے گی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -