انٹر بینک میں ڈالر معمولی مہنگا لیکن سٹاک مارکیٹ سے خوشخبری آ گئی 

انٹر بینک میں ڈالر معمولی مہنگا لیکن سٹاک مارکیٹ سے خوشخبری آ گئی 
انٹر بینک میں ڈالر معمولی مہنگا لیکن سٹاک مارکیٹ سے خوشخبری آ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیاہے تاہم سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈال کی قیمت میں پانچ پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد ڈالر 168 روپے 20 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے اچھی خبر ہے کیونکہ صبح سویرے ہی 300 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہو اتو انڈیکس 40 ہار 122 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں بہتری آنا شروع ہوئی اور انڈیکس 307 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40 ہزار 429 کی بلند سطح پر پہنچ گیا لیکن یہ بہتری اسی طرح جاری نہ رہ سکی اور انڈیکس میں معمولی کمی ہوئی ۔ تاہم اس وقت 100 انڈیکس 220 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40 ہزار 343 پوائنٹس کی سطح پر موجود ہے ۔

مزید :

بزنس -