اسلام آبادہائیکورٹ ،شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کیخلاف شوگرملز ایسوسی ایشن کی انٹراکورٹ اپیل مسترد،انکوائری جاری رکھنے کاحکم 

اسلام آبادہائیکورٹ ،شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کیخلاف شوگرملز ایسوسی ...
اسلام آبادہائیکورٹ ،شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کیخلاف شوگرملز ایسوسی ایشن کی انٹراکورٹ اپیل مسترد،انکوائری جاری رکھنے کاحکم 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے شوگرانکوائری کمیشن کی رپورٹ کیخلاف شوگرملز ایسوسی ایشن کی انٹراکورٹ اپیل مسترد کردی ،عدالت نے چینی انکوائری کمیشن رپورٹ درست قراردیتے ہوئے انکوائری جاری رکھنے کاحکم دیدیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ نے شوگرانکوائری کمیشن کی رپورٹ کیخلاف شوگر ملز ایسوسی ایشن کی انٹراکورٹ درخواست پر فیصلہ سنادیا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اورجسٹس لبنیٰ سلیم پرویز پر مشتمل بنچ نے فیصلہ سنایا۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے شوگرملز ایسوسی ایشن کی انٹراکورٹ اپیل مسترد کردی،عدالت نے چینی انکوائری کمیشن رپورٹ درست قراردیتے ہوئے انکوائری جاری رکھنے کاحکم دیدیا۔واضح رہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ نے شوگرملز کی انٹراکورٹ اپیل پر 24 جولائی کوفیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -