مطلوب ملزم گرفتار، ڈاکوؤں کو فارم ہاؤس میں پناہ دینے والے وکیل کیخلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا
کراچی (ویب ڈیسک)گذری پولیس کا شرافی گوٹھ میں واقع وکیل کے فارم ہاوس پرچھاپہ مطلوب ملزم کو گرفتارکرلیا ، شرافی گوٹھ پولیس نے کار سرکار میں مداخلت اور ملزم کو پناہ دینے کے الزام میں وکیل امان اللہ یوسفزئی اور وکیل خضر حیات کے خلاف مقدمہ نمبر 20 271/20درج کرلیا ، مقدمہ گذری تھانے کے تفتیشی افسر انسپکٹر چوہدری امانت کی مدعیت میں زیر دفعہ 353/156/147/149کے تحت درج کر گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شہاب الدین2 درجن سے زائد ڈکیتی کی وارداتوںمیں پولیس کو مطلوب اور گینگ کا سرغنہ تھا،ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز کی مدد سے عمل میں آئی ہے پولیس،ملزم کی جانب سے فارم ہاوس میں موجود واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی مذکورہ وکیل اور دیگر کی جانب سے مزاحمت کے پیش نظر تحویل میں لینے میں ناکام ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کے پوش علاقوں کے گھروں میں 2درجن سے زائد ڈکیتی کی ورداتیں کی ہیں،گرفتار ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ ہم گرفتاری کے ڈر سے ڈکیتی کے بعد وکیل کے فارم ہاوس پر پناہ لیتے تھے، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم پہلے بھی متعدد بار گرفتار ہو چکا ہے وکیل اور ان کی ٹیم ضمانت کر ا لیتی ہے ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ، ڈکیتیوں کی رقم سے گاڑی خریدی جو وارداتوں میں استعمال کرتے ہیں۔