پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج جاری کرنے سے متعلق اہم پیشرفت

پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج جاری کرنے سے متعلق اہم پیشرفت
پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج جاری کرنے سے متعلق اہم پیشرفت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیاقت کھرل) پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج جاری کرنے سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے نتائج فارمولے کا معاملہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کو بھیج دیا، پنجاب کابینہ کی منظوری کے ایک ہفتے بعد امتحانی نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے نتائج فارمولے کا معاملہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کو بھیج دیا ہے۔ انٹرمیڈیٹ نتائج کس فارمولے کے تحت ہوں گے، سارا معاملہ کابینہ کمیٹی کے سپرد کردیا ہے۔ کابینہ کی سب کمیٹی کی منظور ی کے بعد پنجاب کابینہ حتمی منظوری دے گی۔