آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی سعودی چیف آف سٹاف جنرل فیاض بن حامد سے ملاقات ،دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا‎

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی سعودی چیف آف سٹاف جنرل فیاض بن حامد سے ملاقات ...
 آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی سعودی چیف آف سٹاف جنرل فیاض بن حامد سے ملاقات ،دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا‎

  

ریاض (وقار نسیم وامق)پاکستانی آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا سعودی وزارت دفاع کا دورہ ، آرمی چیف کو سعودی عرب کی مسلح افواج کے دستوں نے سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا.پاکستانی آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سعودی عرب میں وزارت دفاع کے آفس پہنچے جہاں ان کا استقبال سعودی چیف آف سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے کیا.

سعودی افواج کے چیف آف سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی سے پیر کو ریاض میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے وفد سے ہونیوالی ملاقات میں جنرل الرویلی نے پاکستان کے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو کہا کہ میں ان کے دوسرے گھر سعودی عرب میں آپکا خیر مقدم کرتا ہوں.

وزارتِ دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل الرویلی اور جنرل باجوہ نے اس موقع پر سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان عسکری تعاون کی نئی جہتوں اور انہیں مضبوط اور مستحکم بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے، علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اس موقع پر ہونیوالی ملاقات میں دونوں ممالک کی افواج کی پیشہ وارانہ مہارت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان ماضی کی طرح مستقبل میں بھی مشترکہ فوجی مشقوں اور فوجی تعاون کو بڑھانے پر پر اتفاق کیا گیا، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے سعودی وزارت دفاع کی یاداشت کی کتاب میں تاثرات بھی تحریر کیے۔

مزید :

قومی -عرب دنیا -