شراب کالائسنس دینے کااختیار ڈی جی ایکسائز کے پاس ہے،لائسنس کے اجرا میں کوئی کردار ادا نہیں کیا،وزیراعلیٰ پنجاب کے نمائندے نے نیب میں جواب جمع کرا دیا

شراب کالائسنس دینے کااختیار ڈی جی ایکسائز کے پاس ہے،لائسنس کے اجرا میں کوئی ...
شراب کالائسنس دینے کااختیار ڈی جی ایکسائز کے پاس ہے،لائسنس کے اجرا میں کوئی کردار ادا نہیں کیا،وزیراعلیٰ پنجاب کے نمائندے نے نیب میں جواب جمع کرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شراب لائسنس اجراکیس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے نمائندے ایڈووکیٹ عبیداللہ نے نیب کے رو برو جواب جمع کرا دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہاگیا ہے کہ شراب لائسنس کے معاملے پر کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا،شراب لائسنس کے اجرا میں کوئی کردار ادا نہیں کیا،شراب کالائسنس دینے کااختیار ڈی جی ایکسائز کے پاس ہے،سال2000 اور2001 میں گورنر نے لائسنس جاری کئے تھے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے جواب میں کہاہے کہ آج تک شراب کے 11لائسنس جاری کئے گئے،9 ڈی جی ایکسائز نے خود جاری کئے، وزیر ایکسائز نے متعلقہ ہوٹل کو دیا گیا شراب کالائسنس معطل کردیا۔
جواب میں کہاگیا ہے کہ ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے 2019 میں متعلقہ ہوٹل کالائسنس بحال کرنے کاحکم دیا،لاہورہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ ابھی بھی زیرالتوا ہے۔