تحریک انصاف نے رائٹ اور رانگ کی سیاست کو فروغ دیا، شبلی فراز

تحریک انصاف نے رائٹ اور رانگ کی سیاست کو فروغ دیا، شبلی فراز
تحریک انصاف نے رائٹ اور رانگ کی سیاست کو فروغ دیا، شبلی فراز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے آکر رائٹ اور لیفٹ کی سیاست ختم کی اور رائٹ اور رانگ کی سیاست کو فروغ دیا۔
پی ٹی آئی حکومت کے دو سال مکمل ہوگئے، وفاقی وزرا نے دو سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کر دی۔وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد فلاحی ریاست کا قیام ہے جبکہ دوسری طرف ذاتی مفادات کی سیاست ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان غریب پرور اور ملک سے مخلص شخصیت ہیں،وہ فکر مند ہیں کہ ملک کو کیسے آگے بڑھایا جائے، ہمارا چیلنج صرف حکومت کی پالیسیوں کی تشہیر نہیں بلکہ اندرونی اور بیرونی دونوں محاذ پر لڑنا ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ ففتھ جنریشن وار چل رہی ہے دشمن ہرطرح کا نقصان پہنچانا چاہتا ہے ،دشمن ملک میں ناا±میدی اور افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں اس دشمن کے خلاف بھرپور مقابلہ کریں گے، ہر پاکستانی ففتھ جنریشن وار میں ہمارے ساتھ ہوگا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ حکومت میں آکر سخت وقت پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا، اس مقام پر آچکے ہیں کہ اب کہہ سکتے ہیں کہ اچھا وقت شروع ہوچکا۔